03:13 , 30 اپریل 2026
Watch Live

سینئر تیلگو اداکار کوٹا سرینواسا راؤ انتقال کر گئے

حیدرآباد: تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور سابق رکن اسمبلی کوٹا سرینواسا راؤ 83 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ان کا انتقال اتوار کی صبح فلم نگر، حیدرآباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ مرحوم اپنے پیچھے اہلیہ اور دو بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔ وہ مختلف بیماریوں کا شکار تھے، اور حالیہ دنوں ان کی کمزوری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

کوٹا سرینواسا راؤ کا شاندار فلمی کیریئر چار دہائیوں پر محیط رہا، جس میں انہوں نے 750 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے تیلگو، تمل، ملیالم اور کنڑ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پدما شری، نندی ایوارڈز اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ سیاست میں بھی متحرک رہے اور 1999 سے 2004 تک بی جے پی کے ٹکٹ پر وجئے واڑا ایسٹ سے رکن اسمبلی رہے۔

ان کے انتقال پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے سیاسی و فلمی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فنی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION